تیمرگرہ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد زبیر نیازی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ شہزاد خان نے تیمرگرہ بازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مختلف قسم دکانوں جنرل سٹورز،سپر اسٹورز، بیکریز، سبزی فروش،قصائیوں اور ہوٹلوں کے نرخنامے اور صفائی کو چیک کیا اوربعد میں پٹرول پمپس کی گیج اور ریٹس چیک کیے جن کے نرخ ناموں،گیج اور صفائی میں فرق تھا ان سے شناختی کارڈ ضبط کرلی۔انہوں نے کئی دوکانداروں کو وارننگ دی کہ آئندہ جو بھی مذکورہ معیار پر پورا نہیں اترا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ نور زالی خان نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لعل قلعہ میں جاری ٹریننگ سیشن برائے مردم شماری 2022 کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے تمام انتظامات اور حاضری چیک کی۔ اس کے علاؤہ سرکاری آٹا کے مختلف سیل پوائنٹس کے دورے کیے، وہاں پر سرکاری آٹا کی تقسیم کار کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دوکانداروں کو ہدایت دئیے کہ اٹا کی فراہمی ویلج کونسل کے بنیاد پر یقینی بنائیں اور تمام اہل/غریبوں کو آٹا کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائے۔ اس کے علاوہ عارضی تجاویزات کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے کمبڑ بازار میں عارضی تجاویزات ہٹا دیئے گئے اور آئیندہ کے لئے دوکانداروں کو وارننگ جاری کیے کہ سامان دوکان کے باہر فٹ پاتھ/سڑک پر نہ رکھے ورنہ سامان ضبط کیا جائے گا اور سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لائے جائے گی۔