ایبٹ آباد (مانند نیوز)آٹے کے نرخوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور سرکاری آٹے کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی کاروائیاں جاری۔فلورملز سے آٹے کی ڈیلرز کو فراہمی، ریکارڈ کا معائنہ اور قیمتوں کے کنٹرول کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاروائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود نے حویلیاں کھوکھر میرا میں سرکاری آٹے کی ڈیلرز کو فراہمی، سرکاری آٹے کی کوالٹی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ملز مالکان کو ریکارڈ مرتب رکھنے اور تمام ڈیلرز کو رسیدیں مہیا کرنے کی ہدایت کی تا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور عام آدمی تک آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری آٹے کی فروخت کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سرکاری آٹے کی فروخت میں بے ضبطگی سے متعلق ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 یا ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ایبٹ آباد فون نمبر 09929310326 پر رابطہ کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔