کاٹلنگ (مانند نیوز) جوڈیشل کمپلیکس میں ہر قسم کی سہولیات کا کیا گیا واعدہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا  جس کے لیے دن رات اپنے کابینہ کے ہمراہ  کوششیں جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار تحصیل کاٹلنگ میں اخونزادہ مارٹ کے افتتاحی تقریب میں صدر بار حیدر علی ایڈوکیٹ نے کیا۔اخونزادہ مارٹ کے افتتاحی تقریب میں معزز مہمان خصوصی  اسسٹنٹ کمشنر کامران خان ۔کے علاوہ تحصیل مئیر مفتی حماد اللہ یوسفزئی ۔ تحصیل بار صدر حیدر علی ایڈوکیٹ ۔ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مردان صدر تاج ملوک صاحب۔ صدر SDC آل خیبر پختونخوا ثناءاللہ خان۔رحیم اللہ یوسفزئی پریس کلب کاٹلنگ کے صدر خالد اقبال۔ تنظیم تاجران صدر حاجی خانفراز اور اس کے علاوہ تمام V.C چیرمین ، وکلاء برادری، کی تقریب میں شریک ہوئے ۔اس موقع پر  اخونزادہ مارٹ کے اونر فریخ اللہ اخونذادہ نے تمام مہمانوں دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحصیل کمپلیکس۔میں اخونذادہ مارٹ عوام کو ہر سہولت انتہائی مناسب ریٹ پر میسر ہوگی جس کے لیے عوام کو یہاں سے بازار جانا پڑتا تھا جس سے عوام کا وقت بھی ضائع ہوتا تھا اور اسکا دام بھی مناسب نہیں ہوتا تھا  فریخ اللہ اخونذادہ نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے لیے تحصیل بار، تحصیل نمائیندہ گان کی کوشیشوں کو سراہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے