سنتیاگو(مانند نیوز ڈیسک)چلی کے جنوب وسطی حصے میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پرجنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ نے امریکی شہر فلاڈیلفیا کے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور 979 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلاکرایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھرتباہ اور ایک لاکھ 16 ہزارایکڑ اراضی جل کرراکھ ہوگئی ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے آفت زدہ صورتحال کا دائرہ کار جنوبی ریجن تک بڑھا دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے