سخاکوٹ(مانند نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سخاکوٹ بازار میں محکمہ بلدیات کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں وی سی سیکرٹریز محمدزبیر، محمدکاشف، بلال خان اور آصف اقبال سمیت وی سی چیئرمینان ساجد حسین مشوانی، قاری سجاد علی حقانی اور حاجی سعید اللہ شامل تھے نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیاتی تحصیل درگئی امجد اسلام صاحب کی ہدایت پر وی سی سیکرٹریوں اور چیئرمینان نے سخاکوٹ بازار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کیاواک کا مقصد کشمیر کے مظلوم عوام کسیاتھ یک جہتی کااظہار کرنے کیساتھ ساتھ دنیا کو مظلوم کشمیریوں کا حق خودردیت کا پیغام پہنچانا تھا اور اس مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے اگاہ کرنا تھا