پبی (مانند نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور راشد شہید فاؤنڈیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے میاں راشد شہید کی تیرویں برسی سادگی اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، شدید گرمی کے باوجود برسی تقریب میں معززین علاقہ اور پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شہید میاں راشد حسین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قرآن خوا نی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اور بعد میں ان کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی طور پر اجتماعی دعا کی گئی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راشد شہید نے وطن کیلئے جام شہادت نوش کیا اور ان کی شہادت کو رائیگاں نہیں جانے دیا جا ئیگا، انہوں نے کہا کہ جب میرے بیٹے کو شہید کیا گیا تو اکثر لوگوں نے مجھ سے ایک ہی سوال کیا کہ یہ آپ کا اکلوتا بیٹا تھا جسے دہشت گردوں نے شہید کر دیاتو میرا ایک ہی جواب ہوتا کہ یہ تو میرا ایک ہی بیٹا تھا اگر میرے دس بیٹے بھی ہوتے تو میں اس دھرتی پر امن کے قیام کیلئے قربان کر دیتا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس پر خار راستے میں لاکھوں شہداء کا خون بہہ چکا ہے اور آج تک یہ سلسلہ ویسے ہی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے تمام شہیدوں کے غم ابھی تک ہمارے ذہنوں میں اب بھی اسی طرح موجود ہے جسے کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا، میاں افتخار حسین نے کہا کہ میں تو ایک دن کیلئے بھی اپنے اکلوتے بیٹے راشد شھید کو نہیں بھولا لیکن قوم اور وطن کی روشن مستقبل کی خاطر میں اس قربانی پر پشیماں نہیں ہوں اور اگر قوم کو ضرورت پڑے تو میری جان بھی خاضر ہے انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرمی باعث ہم برسی کے حوالے سے کسی تقریب کا انعقاد نہیں کرسکے لیکن گرمی کی شدت کم ہونے کے بعد برسی تقریب کا اہتمام کیا جائیگاآخر میں میاں افتخار حسین نے برسی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے