اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی کے گارڈز نے سوال پوچھنے پر صحافی پر حملہ کردیا۔ اسلام آباد میں عدالتی پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی حیدر شیرازی نے ان سے سوال پوچھا تو عمران خان کے سکیورٹی گارڈز نے ان پر حملہ کردیا۔حیدر شیرازی نے سوال کیا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم کو قتل کے مقدمے میں پھانسی دی گئی تھی کیا آپ کو ریلیف ملے گا؟۔سوال ختم ہی ہوا تھا کہ گارڈز نے حیدر شیرازی کو دھکے دیتے ہوئے پیچھے ہٹا دیا۔حیدر شیرازی نے احتجاج کیا تو عمران خان بنا کوئی جواب دیے انہیں نظر انداز کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ حیدر شیرازی اور عمران خان کے درمیان کہا سنی ہوئی ہو، اس سے قبل بھی کئی مواقع پر حیدر شیرازی کے سوالات پر عمران خان غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے