بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ملاکنڈ نے بھر پور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ضلعی صدر امیدوار قومی اسمبلی این اے9 سجاد خان نے اپنے حجرے طوطہ کان میں پی کے 23کے امیدوارنعیم لعل خان کے ہمراہ عظیم الشان ورکرز کنونشن کے موقع پر مہم کا افتتاح کیاکنونشن سے صو بائی جائنٹ سیکرٹری نجیم خان مسلم یوتھ ونگ ملاکنڈ کے کوارڈنیٹر ارشد علی خان بٹ خیلہ سٹی کے صدر علی محمد خان صدر یو سی طو طہ کان سلیم صدر یو سی آگرہ صدر صدر یو سی آلہ ڈھنڈ شفیق احمد پرا چہ نذرحسین ا اوورسیز صدر نعیم خان یوسفزئی اصغر خان وکیل خان نے خطاب کیاپارٹی امیدوار سجاد خان اور نعیم لعل خان نے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ9فروری کا سورج قائد عوام میاں محمد نواز شریف کی ورزات عظمیٰ کا پیغام لے کر طلوع ہو گا مسلم لیگ تعمیر وترقی خوشحالی کا نام ہے ملک ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بنانے اور قوم کو سڑکوں و موٹر ویز کے جال اورگیارہ ہزار میگاواٹ بجلی کا تحفہ دینے والے نواز شریف ہی مسائل وبحران ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے