ہری پور (مانند نیوز )الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے پرامن انتخابات کا انعقاد ہری پور پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ڈی پی او ہری پورڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کی سربراہی میں جنرل الیکشن 2024 کے پرامن انعقاد کے حوالے سے اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور،ڈی ایس پی ٹریفک جملہ ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور،جملہ ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات،انچارج ٹریفک ہری پور،خانپور،انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ،ہیڈ آف برانچز،انچارج شعبہ جات پولیس لائن موجود تھے۔اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے سمیت الیکشن سکیورٹی پلان اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے گئے۔ڈی پی او ہری پور نے میٹنگ کے دوران واضح کیا کہ انتخابات کا پرُامن انعقاد ایک اہم قومی فریضہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے پرامن انتخابات کا انعقاد ہری پور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حقِ رائے دہی استعمال کرنیوالوں کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔پولیس افسران تمام پولینگ اسٹیشنز کے دورے کرکے پولنگ سٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی منیٹرنگ کا معائنہ کریں۔ ایس ایچ اوز تمام پولیس نفری کو الیکشن کی سکیورٹی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریف کریں، پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکورٹی زونز، پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔پولیس افسران کو تمام انتخابی عمل کے دوران غیر جانبدار رہ کر سیاسی وابستگی سے بالا تر اور پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔انتخابی عمل کی مسلسل نگرانی کے لیے ہری پور میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم ہوگا۔پولنگ کے دوران عوام الناس کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں۔پولیس افسران کو شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور انتخابی مٹیریل کی بحفاظت ترسیل و عملہ کی حفاظت کو بھی ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کیں۔