پبی (مانند نیوز)مہاجر بازار جلوزئی مینگل آباد تحصیل پبی میں علاقہ مشران کی کو ششوں سے پرا نی دشمنی دوستی میں تبدیل دونوں فر یقین نے قر آن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ بھا ئیوں کے طرح رہنے کا عہد کیا تفصیلات کے مطابق مہاجر بازار جلوزئی مینگل آباد تحصیل پبی میں فریق اول باچا خان،ظہرخان،فریق دؤم رضا خان،عمرہ خان، پسران ارسلان خان کے درمیان تقریباً 14 سال سے قتل کی دشمنی چلی آرہی تھی جس میں دونوں فریقین سے ایک ایک شخص قتل ہوا تھا جرگے کے مشران مولانا گلاب خان آف ارمڑ، خیبرپختونخوا قومی جرگہ ضلع نوشہرہ کے چیئرمین حاجی یوسف خان آف جلوزئی،حاجی ماں نور،حاجی خالد خان،حاجی افضل،حاجی دلاور،حاجی یوسف اور گل شیر کی کوششوں سے دوستی میں تبدیل ہو گئی دونوں فریقین نے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا