پشاور(مانند نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت انجمن ہلال احمر خیبر پختونخوا اور انجمن ہلال احمر ضم اضلاع کا مشترکہ اجلاس بدھ کے روز گورنرہاوس پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں انجمن ہلال احمر کی دونوں صوبائی شاخوں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا و ضم اضلاع کے حکام کی جانب سے گورنر کو ادارے کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی۔اجلاس میں آئی سی آرسی، نارویجن ریڈکراس اورآئی ایف آر سی فنڈڈ منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اور ضم ضلع کرم میں دونوں برانچز کی جانب سے امدادی کارروائیوں کی مفصل رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔رپورٹ میں لوئر و اپر کرم کے متاثرین میں امدادی و میڈیکل کیمپس کے ذریعے خوراک، ادویات و دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے اعدادوشمار بتائے گئے۔اجلاس میں گورنر کو نارویجن منصوبوں کی معطلی سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔کرم میں امدادی سرگرمیوں کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے 2 کروڑ روپے اور بلوچستان حکومت کیجانب سے ادویات کی فراہمی سے متعلق بھی اجلاس کوآگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ انجمن ہلال احمر کی دونوں شاخوں کے سالانہ بجٹ، فنڈریزنگ کے مراحل رواں ماہ مکمل کر لئے جائیں گے،گذشتہ سال کے ڈونرز فنڈڈمنصوبے کامیابی سے مکمل کرلیے گئے ہیں۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ انجمن ہلال احمر کے تمام اضلاعی برانچز کا آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے تھرڈ پارٹی سے گذشتہ 3 سالوں کا آڈٹ کرانیکی تجویز بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں ایگزیکٹیو، ہیلتھ، ہیومن ریسورس اور آئی ٹی کمیٹیوں کے اراکین کی تفصیلات بھی بتائی گئیں۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر لوئر اور اپر کرم میں امدادی سرگرمیوں پر انجمن ہلال احمر کی دونوں شاخوں کو مبارکباد پیش کی اورکہاکہ مشکل وقت اورحالات کے باوجود متاثرین کرم کو بروقت امداد پہنچانا قابل ستائش ہے،ضلع کرم کے عوام کی امداد کیلئے انجمن ہلال احمر کو سپورٹ کرنے پر سندھ، بلوچستان حکومت، اوورسیز اور دیگر اداروں کے بھی شکر گزار ہیں۔گورنرنے کہاکہ انجمن ہلال احمر ضلع کرم میں اشیائے ضروریہ و ادویات کی فراہمی کا عمل جاری رکھے، اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہوں گا۔گورنرنے انجمن ہلال احمر کی دونوں شاخوں سے آثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔گورنرنے کہاکہ پشاور میں باڑہ گیٹ، ڈبگری گارڈن سمیت دیگر ضلعوں میں پراپرٹیز سمیت آثاثوں کی مکمل تفصیلات آیندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔گورنرنے انجمن ہلال احمر کو عالمی امدادی اداروں سمیت ڈونرز کے ساتھ موثر رابطے برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا ملک حبیب اورکزئی، چیئرمین ضم اضلاع عمران وزیرایڈوکیٹ، منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور یگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے