شانگلہ (مانند نیوز) خیبر پختون خوا کے علاقے شانگلہ میں پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب تھے، ایک دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا سرغنہ نور اسلام بھی شامل ہے، جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

خیبرپختونخوا پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے، جن میں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمٰن شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے