باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ ضلع میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا، حملہ آور چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے خود ساختہ دھماکا خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی، دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں نے فرار ہونے والے خوارج کو نشانہ بنا کر 12 دہشت گرد ہلاک کیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی سے قریبی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 1 لڑکی بھی شہید ہوئی جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، واقعے کے بعد فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے