اسلام آباد‌(مانند نیوز)وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے بینک افسر کو بچے کی پیدائش پر چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

30 دن پیٹرنٹی رخصت نہ دینے پر وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار نے حکم دیا ہے کہ اسٹیٹ بینک جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ شکایت گزار افسر سید باسط علی کو ادا کرے۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے مکمل تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

بچے کی پیدائش پر والدین کی چھٹی کا بل منظور

اسٹیٹ بینک کو میٹرنٹی اور پیٹرنٹی رخصت ایکٹ 2023ء کے تحت پالیسی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فوسپاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی بنیاد پر ہراسمنٹ کے مترادف ہے، میٹرنٹی رخصت دینا اور پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی امتیاز ہے۔

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے کہا ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمے داری نہیں، رخصت سے انکار والدین کی مشترکہ ذمے داری اور بچے کے مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ بینک نے متعلقہ پالیسی موجود نہ ہونے کا کہہ کر سید باسط علی کی رخصت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے