اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی حکومت کی کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کفایت شعاری اور توانائی بچت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔

دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان

انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری، توانائی کی بچت کےلیے حکومتی اقدامات پر اسحاق ڈار کی زیر قیادت خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو کفایت شعاری، توانائی بچت کے اقدامات مؤثر طور پر نافذ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

کفایت شعاری اور تیل کی بچت کے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ورک فرام ہوم کو مؤثر بنانے سے متعلق ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس بھیجے گی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز کفایت شعاری اقدامات پر روزانہ اور ہفتہ وار رپورٹ کمیٹی کو جمع کروائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے