اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری جنگ کے ذمے داروں پر توجہ نہیں دیتی۔

مسعود پزشکیان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نظام اور سیکیورٹی کو سنگین خطرات ہو سکتے ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایران جنگ کا انجام کیا ہو گا؟ 5 ممکنہ منظر نامے سامنے آ گئے

دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین خلیجی ریاستوں پر حملوں سے متفق نہیں، بحران کا حل جلد از جلد مذاکرات اور بات چیت کی طرف واپسی میں ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ رابطے مضبوط کرتا رہے گا، امن اور استحکام کے قیام کے لیے چین اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے