پشاور( مانند بیوز) رمضان المبارک کے بابرکت اور رحمتوں بھرے مہینے میں فلاحی خدمات انجام دینے والی غیر سرکاری تنظیم صمیم آرفن کئیر پاکستان کے زیرِ اہتمام چارسدہ روڈ مردان پر وسیع پیمانے پر افطار دسترخوان پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ یہ سلسلہ یکم رمضان المبارک سے شروع کیا گیا تھا جو عیدالفطر تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ پروگرام کا مقصد مسافروں، محنت کشوں، دیہاڑی دار افراد اور مستحق روزہ داروں کو بروقت اور باعزت انداز میں افطاری کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔افطار دسترخوان میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مسافر، راہگیر، محنت کش اور مستحق افراد شریک ہو کر روزہ افطار کر رہے ہیں۔ منتظمین کی جانب سے شرکاء کے لیے معیاری اور صحت بخش افطاری کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے، جس میں کھجور، پھل، مشروبات اور گرم کھانوں سمیت مکمل افطار پیکج فراہم کیا جاتا ہے۔ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوان نہایت خوش اخلاقی اور منظم انداز میں شرکاء کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔گزشتہ روز چیئرمین ڈاکٹر ابوزر شاہ اور وائس چیئرمین سلمان شاہ بخاری کی خصوصی دعوت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس اقبال حسین خٹک نے افطار دسترخوان میں شرکت کی۔ انہوں نے عام شہریوں، مسافروں اور روزہ داروں کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کی جس سے مساوات، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قائم ہوئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خٹک نے اس موقع پر تنظیم کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صمیم آرفن کئیر پاکستان جس خلوص نیت اور منظم انداز میں مستحق افراد کی خدمت کر رہی ہے وہ قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھی ایسے فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کو زیادہ سے زیادہ سہارا فراہم کیا جا سکے۔تنظیم کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ افطار دسترخوان کا مقصد صرف کھانا فراہم کرنا نہیں بلکہ احساسِ محرومی کا خاتمہ، بھائی چارے کا فروغ اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو عام کرنا ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ منتظمین کے مطابق عیدالفطر تک یہ خدمت جاری رہے گی اور روزانہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے