بریکوٹ(مانند نیوز ) خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں نے آئی جی کے پی کے سے ‘بی ون’ امتحان کے لیے مقررہ 40 سالہ حدِ عمر ختم کرنے کی اپیل کی ہے مذکورہ اہلکاروں کا موقف ہے کہ 40 سال کی عمر تجربے کی معراج ہے، محض عمر کی بنیاد پر ترقی کا راستہ روکنا پولیس اہلکاروں کی حق تلفی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مذکورہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر آئی جی خیبرپختونخوا اس شرط کو ختم کر دیں تو یہ پولیس فورس کے لیے ایک تاریخی تحفہ ہوگا، جس سے نہ صرف مورال بلند ہوگا بلکہ پوری فورس ان کیلئے دعاگو رہے گیانہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اہلکاروں کے اس اپیل پر ہمدردانہ غور کرکے محکمانہ ترقی کی راہ میں حائل اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرینگے۔