اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا کر کے عوام کے ہوش اڑا دیے۔

ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اضافہ معاشی ڈھونگ ہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے اشیائے خور و نوش اور ترسیلی اخراجات بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا بوجھ غریب عوام برداشت کر رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

پیٹرول 12 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے