اسلام آباد (مانند نیوز) چین کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ یُو شیاؤ یونگ نے پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے اور سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سیاسی امور سے ملاقاتیں کیں۔

چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع ختم کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبیدالرحمٰن نظامانی نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی تھی جس میں افغانستان سے متعلق اہم امور اور پاک افغان سرحدی سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے علاقائی پیش رفت اور سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

افغانستان میں پاکستانی سفیر صادق خان کے مطابق چینی وفد کے ساتھ دہشت گرد گروہوں، بالخصوص تحریک طالبان پاکستان اور ایسٹ ترکستان موومنٹ سے لاحق خطرات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر کابل میں طالبان حکومت کی جانب سے اہم پیغامات لے کر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ 

ان پیغامات کا تعلق پاکستان کے تحفظات، بالخصوص پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی صورتِ حال سے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے