اسلام آباد (مانند نیوز) بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

بھارتی ویمنز ٹیم اپنی مینز ٹیم کی روش پر چل پڑی، فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دینے کے بعد ٹرافی کے معاملے پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ویمنز ٹیم کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا اور ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست کی نذر کر دیا۔

ذرائع اے سی سی کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول مکمل طور پر طے تھا، بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، بھارت کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے، صرف وصولی کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق  ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، محسن نقوی اپنے مؤقف سے پہلے بھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔

سری لنکا ویمن ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے محسن نقوی سے رنرز اپ انعام وصول کرلیا، جس کے بعد ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ فائنل کے انعامات کی تقریب ختم ہوگئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے