اسلام آباد (مانند نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق قرضے پر قرضے لے رہا ہے، مشکل عوام کے لیے بڑھ رہی ہے۔

پشاور کے پشتخرہ چوک انڈرپاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ 4 سال میں پیٹرول 200 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال میں سفید پوش بھی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے نہ آئین توڑا نہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ ہم نے یہ بیان نہیں دیا کہ ہمیں بھارت نہیں دیگر صوبوں سے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاو میں بہترین ترقیاتی کام جاری ہیں۔ پروجیکٹس کو وقت سے پہلے مکمل کریں گے۔ پشتخرہ چوک کا نام تبدیل کر کے فیاض خلیل شہید کا نام دیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی گزشتہ چار سالوں میں مسلسل جبر و ظلم کی زد میں ہے۔

خیبرپختونخوا میں 93 ارب سے 150 ارب روپے ریونیو تک پہنچ گئے۔ بغیر ٹیکس لگائے ہم نے ریوینیو 93 ارب سے بڑھا کر 150 ارب کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے