اسلام آباد (مانند نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں اخبارات کے ایڈیٹرز اور سینئر صحافیوں نے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال، امن و امان، سیاسی معاملات، موسمیاتی تبدیلی اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی تمام تر توجہ دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں امن و امان کی بحالی پر مرکوز ہونی چاہئے، امن و امان کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات عوامی مفادات سے متصادم ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پی ٹی آئی حکومت کا کوئی مؤثر انتظامی کنٹرول نظر نہیں آتا۔ گورنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز بتائیں کیا پنجاب خیبر پختونخوا کا پانی، بجلی، تیل اور گیس استعمال نہیں کرتا؟  گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کے حوالے سے متضاد رائے پائی جاتی ہے، تاہم پی ٹی آئی کی سنجیدہ قیادت معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتی ہے۔ لانگ مارچ سے پی ٹی آئی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے، عدالت کے فیصلے کے بعد دیکھا جائے گا کہ لانگ مارچ کو کیسے روکنا ہے۔  گورنر نے کہا کہ رواں سال خیبر پختونخوا اب تک موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج سے محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈ سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس آئی یو ٹی ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ملاقات میں دی نیوز کے ایڈیٹر عامر غوری، نوائے وقت کے ایڈیٹر عزیر علوی، اسلام آباد پوسٹ کے چیف ایڈیٹر انصر بھٹی، جی این این ٹی وی کے اعجاز احمد اور نیوز ون کے علی فرقان بھی شریک تھے۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے