اسلام آباد (مانند نیوز) انگلینڈ انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر 19 کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان انڈر 19 ٹیم 303 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے 86 اور حسنین عباس ڈار نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

حمزہ ظہور اور حسنین عباس ڈار کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 154 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، پاکستان کے رضوان اللّٰہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

چار میچوں کی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کو 2-1 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے