اسلام آباد (مانند نیوز) امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا اب فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول لیوی ختم کیے بغیر دھرنے ختم نہیں ہوں گے، اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینر سے ہمارا مارچ نہیں روکا جا سکتا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی موجود ہے، بہتر یہ ہے کہ حکومت حالات خراب نہ کرے، اسلام آباد میں عوام کے معمولات سکون سے چلنے دے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، کیا کرایوں میں کمی کی ہے؟ کیا اس کی بھی ایپ ہے؟ ریلوے میں عوام کو کیا ریلیف دیا ہے؟

امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت کے ساتھ آج شام 6 بجے مذاکرات کا ایک دور ہے، حکومت کہتی ہے کہ اگر لیوی کم کر دیں تو آمدنی کہاں سے ہو گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فارمولا پیش کیا ہے، جواب میں حکومت صرف پریزنٹیشن دے رہی ہے، اپنی ٹیم کو کہہ دیا اگر حکومت نے اسی طرح ٹالنا ہے تو مذکرات ختم کر دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں سرکاری طیارہ نجی کاموں کے لیے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے، اس کا آڈٹ ہونا چاہیے کہ یہ طیارہ کیسے اور کیوں خریدا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے