اسلام آباد (مانند نیوز) امریکا و ایران کی جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت 104 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

برینٹ خام تیل 108 اور یو اے ای مربن 123 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

 دوسری جانب پاکستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے