اسلام آباد (مانند نیوز) قطر نے آبنائے باب المندب کی بندش کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

قطری وزارت خارجہ کے عہدے دار ابراہیم ال ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا پہلے ہی آبنائے ہُرمُز کی بندش کے باعث مسائل سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر نہیں چاہتا کہ باب المندب بند کرکے دنیا کی پریشانیوں میں اضافہ کیا جائے۔

ابراہیم ال ہاشمی نے کہا کہ مزید پریشانیوں سے بچنے کے لیے قطر سفارت کاری اور مکالمے پر زور دے رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آج بھی اوپر چلی گئیں۔

مربن ایک سو اٹھارہ ڈالر فی بیرل ہوگيا، برینٹ ایک سو آٹھ اور ڈبلیو ٹی آئی ایک سو چار ڈالر پر پہنچ گیا۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے