اسلام آباد (مانند نیوز) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان سے بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔

عرب میڈیا کو انٹرویو میں ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاک افغان تنازعات حل کروانے میں سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے توقعات ہیں کہ افغانستان اور پاکستان کا دوست ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے، سعودی عرب اس معاملے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے دل میں بھی سعودی عرب اور دونوں مقدس مساجد کے لیے بہت محبت اور احترام ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ سعودی حکام ثالثی کی اپنی کوششیں مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان موجود مسائل حل کرنے میں مدد کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے