لاہور (مانند نیوز)ڈپٹی رجسٹرار شیخ ظہور احمد کو کسٹمز افسر ظاہر کرنے پر عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ ظہور احمد پر کروڑوں روپے کی مبینہ خوردبرد کا بھی الزام ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر شیخ ظہور احمد کو او ایس ڈی بنادیا گیا، وہ ملتان بینچ میں فرائض سر انجام دے رہے تھے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ ظہور احمد نے اپنا تعارف ڈی جی کسٹمز پاکستان کے طور پر کروایا اور گاڑیوں کی کسٹمز کلیئرنس کے لیے 7 کروڑ 55 لاکھ روپے طلب کیے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 7 کروڑ 55 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد شیخ ظہور احمد نے رابطہ ختم کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے