کراچی (مانند نیوز) کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم خالد محمود کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملیر شاہ لطیف ٹاؤن ریڈیو پاکستان گراؤنڈ میں پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم خالد محمود کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملزم کی معصوم بچی سے نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق خالد محمود کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے