اسلام آباد (مانند نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کے پاس اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے تو ہمارے پاس آئینِ پاکستان ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے شفیع جان  نے کہا کہ ہم اس دفعہ اتنے لوگ لائیں گے کہ انھیں روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہوگی۔ 

انھوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چار منصوبے ہیں اور ہم نے اپنا اصل کارڈ ابھی ظاہر نہیں کیا۔

صوبائی وزیر نے الزام لگایا کہ وفاق اور اس کی پالیسی ہی ملک میں دہشت گردی کی ذمّے دار ہے، اس پالیسی میں خیبر پختونخوا کی رائے نہیں لی جاتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے