اسلام آباد (مانند نیوز) اقوام متحدہ نے کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کی مسجد پر ہونے والے خودکش دھماکے  کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  اقوام متحدہ نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسجد پر کیا گیا بم حملہ شدید قابلِ مذمت ہے، شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

سیکریٹری جنرل یو این نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے