اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے فیصلے پر ایران نے بھی سوئیڈن کے سفارتکار کو اڑتالیس گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

ایران نے سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور سوئیڈن کی ایران پالیسی کو تباہ کن قراردیا۔ 

اس کے ساتھ ہی ایران نے سیکیورٹی امور میں مداخلت سے متعلق اسٹاک ہوم کے الزامات بے بنیاد قرار دیےاور ایران مخالف عناصر کو سوئیڈن میں سرگرمیوں کی اجازت دینے پر اعتراض کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ سوئیڈن نے اسرائیلی حکومت کے دباؤ میں ایرانی اہلکار کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے