اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی سول ڈیفنس نے آج صبح دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا، الخرج کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام حوثی گروپ کے حملوں میں اضافے کے تناظر میں کیے گئے تاہم بعد میں الرٹ واپس لےلیا گیا۔

اس سے پہلے جمعے کی رات بھی سعودی عرب کے شہروں جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

العلا، خمیس مشیط ،جازان ، ابھا اور فرسان کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی تاہم کچھ دیر بعد سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے وارننگ واپس لے لی گئی۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے، کہا کہ ایسی معلومات کو آگے منتقل نہ کریں جن کے درست ہونے کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے