پشاور (مانیند میڈیا)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن کی اشد ضرورت ہے، صوبے میں بدامنی عروج پر ہے، سیکیورٹی فورسز، پولیس کے جوان، افسران اور عام شہری شہید ہو رہے ہیں، ایک طرف ہم شہداء کے جنازے اٹھا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم جمہوریت و امن کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ خان چغرمٹی، اراکین صوبائی اسمبلی مہرسلطانہ، اشبر جدون، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر، پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی، ڈویژنل صدر مصباح الدین، ڈاکٹرجانبازآفریدی، سید ایوب شاہ ایڈوکیٹ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ رات گئے بھی شہداء کے جنازے ادا کیے گئے، ہنگومیں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ہمارے افسران اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔گورنر نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، خیبرپختونخوا کے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، صوبائی حکومت کو چاہیے کہ پہلے اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، اسلام آباد پر چڑھائی نہ کرے۔ احتجاج سب کا آئینی حق ہے لیکن اگر احتجاج سے پہلے ہی چڑھائی کی نیت ظاہر کی جائے تو یہ خطرناک صورتحال پیدا کر سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کی مشینری سابقہ احتجاج کی پاداش میں آج بھی اسلام آباد میں پڑی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد نے سزا نہیں دی بلکہ عدلیہ نے دی ہے، موجودہ چیئرمین خود بیرسٹر ہیں اور ان کے پاس وکلاء کی ٹیم موجود ہے، عدالت میں مقدمات کا سامنا کریں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی صرف عدالتوں سے ممکن ہے، احتجاج سے نہیں۔ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوں گے، رہائی کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئیں مل کر صوبے کا مقدمہ وفاق کے سامنے رکھتے ہیں۔ فاٹا انضمام کے وقت ضم اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے، جبکہ این ایف سی ایوارڈ میں بھی صوبے سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ تقریب میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 38 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے