جدہ (مانند نیوز)سعودی عرب نے مقامی آٹو انڈسٹری کے قیام اور تیل پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کے تحت اپنی نئی الیکٹرک گاڑیوں کے پہلے دو ماڈلز دنیا کے سامنے پیش کردیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سعودی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی Ceer نے پیر کو اپنی پہلی مکمل الیکٹرک سیڈان اور ایس یو وی متعارف کرائی ہیں۔ کمپنی کے مطابق دونوں گاڑیوں کی سعودی عرب میں فروخت 2027 کے اوائل میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ نئے ماڈلز کو Exobot کا نام دیا گیا ہے۔ ان کی ساخت مستقبل کی گاڑیوں سے مشابہت رکھتی ہے، جبکہ دونوں گاڑیوں میں ایسے دروازے نصب کیے گئے ہیں جو اوپر کی جانب کھلتے ہیں۔ Ceer کے چیف ایگزیکٹو جم ڈیلوکا کے مطابق گاڑیوں میں اگلی اور پچھلی نشستوں کے درمیان عام طور پر موجود ستون بھی ختم کیے گئے ہیں اور اس کی جگہ مضبوط میٹریل استعمال کیا گیا ہے تاکہ گاڑی کی ساخت کو مطلوبہ مضبوطی فراہم کی جاسکے۔   ان کا کہنا تھا کہ کمپنی چاہتی تھی کہ دنیا دیکھے کہ سعودی عرب جدید گاڑیوں کی تیاری کے شعبے میں کیا صلاحیت رکھتا ہے۔ Ceer سعودی عرب کے خودمختار دولت فنڈ Public Investment Fund اور تائیوان کی الیکٹرانکس کمپنی Foxconn کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے