نیویارک(مانند میڈیا) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے تیار ہے ، تاہم فی الحال ایسی کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ اگر ملاقات کے نتیجے میں مثبت پیش رفت اور بالآخر مطلوبہ مقصد کے حصول کا امکان ہو تو امریکا ایرانی حکام سے ملاقات کے لیے یقیناً تیار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہییں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پیر سے نیویارک میں موجود ہیں جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچنے والے ہیں۔ اس سے دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ روبیو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ رابطے اور مذاکرات پر توجہ مرکوز ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے