کراچی (مانند میڈیا) الخدمت کراچی نے واش (WASH) پروگرام کے تحت عبد الرحیم گوٹھ سرجانی ٹاؤن میں 78ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طار مجتبیٰ ،ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الاسلام ، الخدمت کے ذمہ داران ، کمیونٹی نمائندگان اورعلاقہ مکینوں نے بڑی تعدا دموجود تھی۔ افتتاح کے بعد نوید علی بیگ اور دیگر نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ بھی کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف ایگز یکٹو نوید علی بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صاف پانی کے فراہمی کی سہولت پورے شہر میں پہنچا رہے ہیں ،گزشتہ کئی دہائیوں سے الخدمت صاف پینے کے پانی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اور اس کا دائرہ دن بدن بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی شہر میں 77 پلانٹس کام کر رہے ہیں اور ان پلانٹس سے لاکھوں شہر ی استفادہ کر رہے ہیں۔ آلودہ پانی کے استعمال سے امراض جنم لیتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ لوگوں میں صاف و معیاری پانی کا شعور پیدا کیا جائے اور اس کی اہمیت سے لوگوں کو آگا کیا جائے۔نوید علی بیگ نے کہا کہ عبد الر حیم گوٹھ سرجانی میں الخدمت کے واٹر فٹریشن پلانٹ کی اشد ضرورت تھی۔ اس پلانٹ کے کی تنصیب کے بعد عبد الر حیم گوٹھ اور اطراف کے علاقوں کے لوگ بڑی تعداد اس سے استفادہ کرے گی۔ ڈائریکٹر واش پروگرام گوہرالاسلام نے کہا کہ الخدمت کا واش پروگرام یکسوئی سے صاف پانی کے منصوبے پر کام کر رہا ہے اور اس کی ٹیکنکل ٹیم ان پلانٹس کی دیکھ بھال کیلئے منظم اور مستعد رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے معیار اور اس کی جانچ کا بہترین نظام الخدمت کے پاس ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کام کررہا ہوتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طار مجتبیٰ طارق نے الخدمت کی سماجی خدمات وپانی کے شعبے میں کام کو سراہااور امید ظاہر کی کہ الخدمت آئندہ بھی اس طرح کے پلانٹس دیگر علاقوں میں نصب کرے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے