بلوچستان(مانند نیوز) کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے