اسلام آباد(مانند میڈیا)وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جو کچھ کررہی ہے ، اس سے عمران خان کو فائدے کے بجائے نقصان ہوگا، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ریاست بلیک میل ہوکر اسے کندھوں پر بٹھا لے ، تاہم اس کے غیرحقیقی مطالبات ماننا ممکن نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ دارالحکومت میں کنٹینرز رکھے گئے ہیں، لیکن راستے بند نہیں کیے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت ہر صورت عملدرآمد چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما جو کہتے ہیں، وہ کرتے نہیں، جبکہ پی ٹی آئی اندر سے خود توڑ پھوڑ کا شکار ہے۔ تحریک انصاف والے ہمیشہ انتشار جیسی صورت حال پیدا کرتے ہیں اور جلسہ جلوس نکالنے نہیں بلکہ یلغار کرنے کے لیے آتے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت چاہتی ہے کہ پولیس اس کی غلام بن جائے اور ہر آدمی ان کی مرضی سے تعینات ہو۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح ان کی وزارتِ اعلیٰ قائم رہے۔ وہ نہیں چاہیں گے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ‘یہ سومنات والا بیان کس نے دیا؟’انہوں نے کہا کہ مذاکرات، مفاہمت اور این آر او الگ الگ چیزیں ہیں۔ طاقت کا کم سے کم استعمال ہمیشہ حکومت کی پالیسی رہی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے قبل حکومت نے تیاریاں تیز کردی ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں جگہ جگہ کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے