اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سڑکیں کھلی ہوئی ہیں، کنٹینر سڑک کنارے پڑے ہیں، جنہیں حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیے جا رہے ہیں، عملی طور پر مارچ نہیں ہو گا۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں۔