راولپنڈی (مانند میڈیا)ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 7 کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیوں میں 5 کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 118.15 کلوگرام.منشیات برآمد کی گئی   ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاورایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ملزم کے بیگ سے 950 گرامتر آئس برآمد ہوئی، جبکہ کراچی کے ایک کورئیر آفس میں آسٹریلیا جانے والے پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں جذب 16 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ خانوزئی، ضلع پشین کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، چارسدہ روڈ پشاور میں پل کے قریب گاڑی سے 14.4 کلوگرام افیون برآمد ہوئی اور ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا،ہسپتال روڈ چارسدہ کے قریب 3 خواتین کے قبضے سے 9.6 کلوگرام چرس، جبکہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد بس ٹرمینل کے قریب 2 ملزمان سے 1.6 کلوگرام آئس برآمد کی گئی,کلی داؤد آباد، ضلع چاغی کے قریب کارروائی میں 30 کلوگرام افیون بھی برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے