اسلام آباد (مانند نیوز) امریکی میڈیا سی این این کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ڈیموکریٹس کے انتخابات جیتنے کے حوالے سے اتنے فکرمند ہیں کہ ان کے بیرونی مشیر انہیں وسط مدتی الیکشنز کے لیے مارشل لاء نافذ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

اٹلانٹک کے مطابق ٹرمپ کے مشیر مہینوں سے کوشش میں ہیں کہ ان کی توجہ انتخابات میں دھاندلی کے بے بنیاد نظریات سے ہٹائی جا سکے۔

تاہم ایک گروہ اس کام میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ جو انہیں مشورہ دے رہا ہے کہ آنے والے وفاقی انتخابات پر کنٹرول حاصل کیا جائے۔

ان میں ٹرمپ کے دوست اٹارنی پیٹر ٹکٹن شامل ہیں جس نے انہیں ہیلری کلنٹن پر مقدمہ کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے