اسلام آباد (مانند نیوز) ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ دوبارہ ساڑھے چار لاکھ سے اوپر چلا گیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 29 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 47 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 305 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے