کوئٹہ (مانند میڈیا): بلوچستان میں پہلی جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی کے ہمراہ کوئٹہ میں سروس کا افتتاح کیا اور میٹرو ٹرین کے پہلے آزمائشی سفر میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے میٹرو ٹرین میں سفر مکمل طور پر مفت کرنے کا اعلان کیا، جبکہ دیگر شہریوں کے لیے کرایوں کو رعایتی اور سبسڈائزڈ رکھنے کا بتایا۔ افتتاحی تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی، صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، چیئرمین پاکستان ریلویز، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، اعلیٰ حکام اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس بلوچستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے ، جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور کم لاگت سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے عام شہریوں، مزدوروں، طلبہ اور پیشہ ور افراد کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر منصوبے کے لیے چین سے انجن اور بوگیاں درآمد کرنے کی تجویز تھی، جس پر 50 سے 60 ارب روپے لاگت آنے اور تکمیل میں 3 سے 4 سال لگنے کا اندازہ تھا، تاہم وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی تجویز پر پاکستان ریلویز سے ہی انجن اور بوگیاں تیار کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ میر سرفراز بگٹی کے مطابق اس فیصلے سے وقت اور وسائل کی بچت ہوئی اور ملکی ادارے کی استعداد سے فائدہ اٹھایا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان جناح پیپلز میٹرو ٹرین سروس کو دو ٹرینوں تک وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے تاکہ آئندہ سال تک دونوں اطراف سے ٹرینیں چلائی جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ تک ریلوے ٹریک کی ترقی پر کام شروع ہوچکا ہے ، جبکہ مستقبل میں میٹرو ٹرین سروس کو پشین، بوستان اور مستونگ تک توسیع دینے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے میٹرو ٹرین کا سفر مکمل طور پر مفت ہوگا، جبکہ دیگر شہری بھی رعایتی کرایوں سے استفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے منصوبے کی تکمیل میں تعاون پر وفاقی و صوبائی اداروں اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریلوے ٹریک اور سکیورٹی سمیت مختلف امور میں اداروں کے تعاون سے منصوبہ مکمل ہوا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگست کے دوران بعض رکاوٹوں کے باعث منصوبے میں معمولی تاخیر ہوئی، تاہم مشکلات پر قابو پا لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور مذاکرات کے لیے حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، تاہم ریاست کے خلاف طاقت کے استعمال اور بندوق کے ذریعے کسی نظریے کو مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے