پشاور (مانند نیوز) فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک ساؤتھ ایشیا پاکستان (FANSA Pakistan) کے تعاون اور غیر سرکاری تنظیم انٹیگریٹڈ ریجنل سپورٹ پروگرام (IRSP) کے زیر اہتمام مردان میں سی ڈبلیو آئی ایس (CWIS) کی صورتحال کے تجزیے کے نتائج شیئر کرنے، شواہد کی تصدیق اور پالیسی وکالت کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی نشست کا مقصد شرکاء کو سی ڈبلیو آئی ایس کی صورتحال کے تجزیے، حاصل شدہ شواہد کی جانچ و تصدیق، نتائج کو بہتر انداز میں سمجھنے اور انہیں پالیسی سازی و پالیسی وکالت کے عمل میں مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر آئی آر ایس پی کے عزیر احمد، محمد اسماعیل اور نوشین سردار نے شرکاء کو تربیت فراہم کی اور سی ڈبلیو آئی ایس سے متعلق مختلف پہلوؤں، شواہد کی اہمیت اور پالیسی وکالت کے طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی۔ تربیتی سیشن کے دوران طلبہ و طالبات کو عملی مثالوں کے ذریعے یہ بھی سمجھایا گیا کہ کسی مسئلے کی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے مستند شواہد کس طرح جمع، تصدیق اور پیش کیے جا سکتے ہیں۔شرکاء نے تربیتی ورکشاپ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سوالات کے ذریعے مختلف موضوعات پر معلومات حاصل کیں۔ منتظمین کے مطابق ایسے تربیتی پروگرام نوجوانوں میں تحقیق، شواہد پر مبنی تجزیے اور پالیسی معاملات پر مؤثر آواز اٹھانے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے