پشاور (مانند نیوز) فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک ساؤتھ ایشیا پاکستان (FANSA) کے تعاون اور غیر سرکاری تنظیم انٹیگریٹڈ ریجنل سپورٹ پروگرام (IRSP) کے زیر اہتمام واش (WASH)، موسمیاتی تبدیلی سے موافقت، خواتین کو بااختیار بنانے اور صحتِ عامہ کے شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔اجلاسوں میں CWIS، WASH نیٹ ورک، DCCM اور ٹاسک ٹیم کے نمائندوں نے شرکت کی اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ، واٹسن سیل اور واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی (WSSC) پشاور کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران واش سروسز کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے، اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، خواتین کی شمولیت و بااختیاری اور صحتِ عامہ کے لیے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے درمیان مضبوط تعاون کے ذریعے پانی، صفائی اور حفظانِ صحت کے شعبوں میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ اجلاسوں میں مستقبل میں باہمی رابطے اور مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے