اورکزئی (مانند نیوز)پولیس93 اہلکاروں میں 66 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم ضلع اورکزئی پولیس کے ویلفیئر پروگرام کے تحت ڈی پی او آفس میں میڈیکل ایڈ اور جہیز فنڈ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ڈی پی او اورکزئی شوکت علی (PSP) نے 93 پولیس اہلکاروں میں مجموعی طور پر 66 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے، جن میں 62 لاکھ روپے میڈیکل ایڈ اور 4 لاکھ روپے جہیز فنڈ شامل ہیں۔ڈی پی او شوکت علی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اہلکاروں کو درپیش مسائل کے حل اور بروقت مالی معاونت کی فراہمی کے لیے ویلفیئر اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔انہوں نے انچارج ویلفیئر اورنگزیب خان اور پوری ویلفیئر ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے