اورکزئی(مانند نیوز)اورکزئی میں تعلیم و صحت کے شعبوں کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کی مؤثر نگرانی کی ہدایت ڈپٹی کمشنر اورکزئی یوسف علی مہمند کی زیرِصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ہیلتھ اسٹیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جن میں تعلیمی اداروں اور صحت مراکز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تعلیمی اجلاس میں اساتذہ و عملے کی حاضری، طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں، سکولوں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی باقاعدہ حاضری، معیاری تعلیم کی فراہمی اور سکولوں کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ہیلتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت کی صورتحال، طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مراکزِ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے، عملے کی بروقت حاضری یقینی بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران کو دونوں شعبوں میں باقاعدہ نگرانی اور مسائل کے فوری حل کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے