پشاور (مانند نیوز) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک کی زیرِ صدارت جیل وارڈرز کی بھرتیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) محترمہ نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللہ، پشاور، مردان اور ڈی آئی خان ریجنز کے ڈی آئی جیز، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اسٹیبلشمنٹ) نے شرکت کی۔اجلاس میں اقلیتی اور ٹرانس جینڈر کوٹہ کے تحت ایٹاکے ذریعے منعقدہ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی بھرتی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک نے بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے اور امیدواروں کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق میرٹ پر مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کامیاب امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جلد از جلد مکمل کرکے انٹرویو کال لیٹرز جاری کیے جائیں گے اور مختلف ریجنز کی جیلوں میں موجود خالی آسامیوں کو قواعد کے مطابق پُر کیا جائے گا۔آئی جی جیل خانہ جات نے واضح کیا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتیوں کا عمل شفاف، میرٹ پر مبنی اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امیدواروں کے لیے غیر ضروری تاخیر سے گریز کرتے ہوئے تمام مراحل بروقت مکمل کیے جائیں۔ریحان گل خٹک نے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیاں نہ صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گی بلکہ محکمہ جیل خانہ جات کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے اور جیلوں کے انتظامی و سکیورٹی امور کو مزید مؤثر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے